4 اکتوبر، 2020 12:23 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84064165
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی نئے کویتی امیر سے ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کویت کے نئے امیر "شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح" کے ساتھ ملاقات کی۔

محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز دورے کویت کے موقع پر ایرانی صدر مملکت حسن روحانی کی جانب سے کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اس ملک کی حکومت اور قوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے نئے امیر کے ساتھ ملاقات کی۔
ظریف نے اس دورے کے دوران اپنے کویتی ہم منصب "احمد ناصر المحمد الصباح" کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے سابق کویتی امیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے نئے امیر کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق، کویتی امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کو منگل کے روز 91 سال عمر میں امریکہ میں انتقال کردیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =