3 اکتوبر، 2020 5:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84063440
0 Persons
امریکی میلے میں چار ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

تہران، ارنا- امریکہ میں منعقدہ 34 ویں واشنگٹن ڈی سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 4 ایرانی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واشنگٹن ڈی سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول علاقے واشنگٹن ڈی سی کا سب سے بڑا اور پرانا فلمی میلہ ہے جو دنیا بھر سے سوچنے والی فلمیں دکھاتے ہوئے مفکروں کو جدید ترین نظریات اور فنون لطیفہ پر گفتگو کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

اس میلے میں ایرانی خاتون ہدایتکار "مرضیہ ریاحی" کی بنائی گئی فلم "Driving Lesson"، فلم ساز "سعید روستایی" کی بنائی گئی فلم "Just 6.5"، ایرانی ہدایتکار "تقی امیرانی" کی ہدایتکاری میں ایران، برطانیہ اور امریکہ کی مشترکہ فلم "Coup53" سمیت "مسعود بخشی کی ہدایتکاری میں ایران، فرانس، جرمنی، لبنان اور لکسمبرگ کی بنائی گئی فلم "Yalda" کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 34 ویں واشنگٹن ڈی سی انٹرنشنل فلم فیسٹیول کا 2 سے 12 اکتوبر تک امریکہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی فنکاروں "فریبا بیات" اور کمیل صادق" کی بنائی گئی فلم "Screen" کو لاس اینجلس میں ہالی ووڈ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =