ایران میں چھوٹی صنعتوں کی برآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، چھوٹے اور درمیانے درجے کمپینوں کی برآمدات میں 7۔16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران کی سمال انڈسٹریز اینڈ انڈسٹریل ٹاؤنز آرگنائزیشن کے نائب سربراہ "اصغر مصاحب" نے جمعہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کمپینوں میں اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر ایک ارب 740 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل برآمدات ہوئی ہیں جن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 77۔16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مصاحب نے کہا یہ کامیابی کرونا کے وسیع پیمانے پر پھیلنے اور وائرس کے پھیلنے کے ابتدائی مہینوں میں ایران کی سرحدوں کی بندش کے باوجود حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران ایران میں چھوٹی صنعتوں کی مصنوعات کی برآمدات کی پہلی منزل پاکستان تھی جس کو ایک ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

مصاحب نے کہا کہ پاکستان کے بعد عراق، افغاستان، متحدہ عرب امارات، ترکی، آذربائیجان، آرمینیا، اور بھارت کی باری آتی ہے جن کو بالترتیب 364 ملین ڈالر، 83 ملین ڈالر، 50 ملین ڈالر، 36 ملین ڈالر، 26 ملین ڈالر، 25 ملین ڈالر اور 20 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواراک، اسٹیل اور لوہے کے کنٹینر جن میں 20 لیٹر سے زیادہ کی گنجائش ہے اور پلاسٹک کے مختلف قسم کے کنٹینر اور کیمیکل جو گیس ہائیڈریٹ کو روکتے ہیں، وہ مصنوعات تھے جن کو اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ برآمد کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =