ایران میں سائنس، ٹیکنالوجی اور زارعت کے شعبوں میں نئے منصوبوں کا نفاذ

تہران، ارنا- ایران میں سائنس، ٹیکنالوجی اور زارعت کے شعبوں میں نئے منصوبوں کا صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت سے نفاذ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطبق ان تین منصوبوں کا تینوں صوبوں بشمول تہران، مرکزی اور کرج میں افتتاح کیا گیا۔

اس تقاریب میں کرج میں پلازما ماخوذ مصنوعات کی پیداواری لائن، تہران میں ایچ پی وی ویکسین کی پیداواری لائن، ساوہ میں سیرٹرین خام مال کی پیداوار لائن اور بائیو فاسفیٹ بائورن اور ہائبرڈ بیجوں کی پروڈکشن لائن کا نفاذ کیا گیا جن کی مجموعی سرمایہ کاری 504 ارب تومان ہے اور 339 افراد کیلئے روزگار کی فراہمی کی گئی ہے۔

اس موقع پر صدر روحانی جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان تقاریب میں حصہ لیا تھا نے کہا کہ کرج میں پلازما ماخوذ مصنوعات کی پیداواری لائن کے 90 فیصد کا کام ملکی ماہرین کے ذریعے کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر نے تہران میں ایچ پی وی ویکسن کی پیداواری لائن کے نفاذ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی ویکسن ہے جس کی ہماری بہت سی خواتین اور لڑکیوں کو ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =