1 اکتوبر، 2020 10:09 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84061118
0 Persons
ایرانشہر کے کھجور کی یورپی ممالک میں برآمدات

زاہدان، ارنا- ایران کے جنوبی علاقے ایرانشہر کے کھجور کو اندروں ملک سمیت پاکستان، بھارت، ترکی اور دیگر یورپی ملکوں میں برآمد کیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع علاقے ایرانشہر کے ڈائریکٹر برائے زارعت کے امور "مجید فیاضی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کھجور کی کٹائی کے آغاز سے اب تک 22 ہزار ٹن کھجور کی کٹائی کی گئی ہے اور ان کو بازاروں میں روانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانشہر میں 5 ہزار150 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اراضی میں کھجوروں کے درخت ہیں۔

فیاضی نے کہا کہ اس علاقے سے کھجوروں کی 50 مختلف قسم کی پیداوار ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ایرانشہر میں 10 ہزار افراد کھجوروں کی کٹائی اور پیکنگ میں سرگرم عمل ہیں اور ہم  پروسیسنگ اور پیکیجنگ صنعتوں کا آغاز کرکے، ملازمت کے متلاشی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ خطے میں معاشی خوشحالی کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

فیاضی نے کہا کہ اس صوبے کے کھجوروں کے 80 فیصد کا حصہ ربی اور مضافتی کی نوعیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کھجوروں کی اوسط کٹائی 5۔6 ٹن فی ایکڑ ہے اور کٹائی کے اختتام تک اس علاقے سے 25 ہزار ٹن کھجور کی کٹائی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =