ایران میں 8۔3 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

تہران،ارنا- ایرانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران ملک میں 8۔3 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "فرہاد دژپسند" نے آج بروز بدھ کو غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق 245 ویں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران ملک میں 8۔3 ارب ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ، قرضہ لینے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے سرمائے کی کشش کو آسان بنانے اور اس میں تیزی لانے کیلئے وزارت اقتصادیات کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے مطابق جو سرکاری بورڈ کو پیش کیا گیا ہے، سرمایہ کاروں کے اس گروپ کیلئے مراعات اور گارنٹیوں پر غور کیا جائے گا۔

دژپسند نے کہا کہ ملک میں پیداوار کے فروغ کیلئے سالانہ کم سے کم 700 سے 1000 ارب تومان کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاری تعمیری کردار ادا کر سکتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =