30 ستمبر، 2020، 4:45 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84060588
T T
0 Persons
تینوں جزیروں پر ایران کی خودمختاری حتمی ہے: ترجمان محکمہ خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تین ایرانی جزیروں ابوموسی، تنب بزرگ اور تننب کوچک پر ایران کی خودمختاری کو یقینی اورغیر قابل تردید قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد دعووں کی تکرار کا ایران کی خودمختاری پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی قیمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بیانات کے رد عمل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ایرانی جزیروں ابوموسی، تنب بزرگ اور تننب کوچک پر ایران کی خودمختاری یقینی اورغیر قابل تردید ہے اور ایران کے تمام اقدامات اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو استعمال کرنے کے ڈھانچے کے اندر اٹھائے گئے ہیں اور ظاہر ہے کہ ان کا کسی بھی غیر ملکی حکومت سے تعلق نہیں ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ بے بنیاد دعووں کی تکرار کا ایران کی خودمختاری پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی قیمت ہے۔

ایرانی ترجمان نے جنگ پر اکسانے اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں متحدہ عرب امارات کی مداخلتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابوظبی اور ناجائز صہیونی ریاست کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے معاہدے نے متحدہ عرب امارات کو مغربی ایشیا کے بحران کے ایک حصے میں تبدیل کر دیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .