ایرانی ہدایتکار کو اطالوی میلے کے ایوراڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی ہدایتکار "علی میردریکوند" کی بنائی گئی دستاویزی شارٹ فلم passing the fog کو اٹلی میں منعقدہ پانچویں Uno sguardo raro فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس برطانوی فلم فیسٹیول کا قومی اور بین الاقوامی حصوں میں ایران، اٹلی، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، امریکہ، ترکی، یونان، بھارت، سپین اور دیگر ممالک کے فنکاروں کی بنائی گئی فلموں کی شرکت سے 18سے 28 ستمبر تک اٹلی کے شہر رم میں انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ اس میلے میں ایران کے علاقے اندیمشک سے تعلق رکھنے والے فنکار علی میردریکوند کی بنائی گئی دستاویزی شارٹ فلم passing the fog کو اس ایونٹ کے سب سے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس فلم کی کہانی "صفر دریکوندنسب" کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی معذور بیٹی کیساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =