30 ستمبر، 2020 11:49 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84060034
0 Persons
ارنا اور ای سی او کے درمیان تعاون کا فروغ

تہران، ارنا -  ارنا نیوز ایجنسی کے چیف اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ  نے خبروں اور معلومات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ارنا نیوز ایجنسی کے چیف 'محمد رضا نوروز پور' نے منگل کے روز اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ سرور بختی  کے ساتھ ایک ملاقات میں خبروں اور معلومات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ (ای سی او) کے سربراہ  کا ارنا نیوز ایجنسی کا دورہ دونوں فریقوں کے مابین قریبی تعاون کا آغاز ہوگا۔

نوروز پور نے (ای سی او) کے سربراہ سے اس تنظیم کی میڈیا کے مابین پیشہ ورانہ مواصلات کے فروغ کا مطالبہ کیا۔

سرور بختی نے علاقائی ذرائع ابلاغ کے مابین تعاون کے توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ارنا کی تصاویر کے اچھے آرکائیو کے باوجود فوٹو نمائشوں میں ارنا کی شرکت کی تجویز پیش کی جو ارنا کے چیف نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے ہماری تنظیم کا بنیادی ہدف ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے خطے کی اقوام کو قریب لانا ہے، ارنا نیوز ایجنسی اپنی پوزیشن کی وجہ سے خبروں اور معلومات کے میدان میں ہماری مدد کرسکتی ہے۔

سرور بختی نے ارنا چیف کی ملاقات کے بعد نیوز ایجنسی کے نیوز روم کا دورہ کر کے نامہ صحافیوں اور سکریٹریوں سے گفتگو کی اور اس تنظیم میں خبروں کی تیاری اور اشاعت کے مراحل کے عمل سے قریب سے واقف ہوا۔

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) میں ایران ، ترکی ، پاکستان ، افغانستان ، قازقستان ، ترکمانستان ، ازبیکستان ، تاجکستان ، کرغزستان اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں اور ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ اس تنظیم کی ثقافتی شاخ ہے۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =