29 ستمبر، 2020 5:08 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84059195
0 Persons
ایران میں 526 ہزار ٹن سمندری جانوروں کی پیداوار

تہران، ارنا- ایران میں گزشتہ سال کے دوران سمندری جانوروں کی پیداوار 526 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جس میں مزید اضافے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران فشریز آرگنائزیشن کے نائب سربراہ برائے سمندری جانوروں کی پرورش کے امور "حسین عبدالحی" نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 کے دوران ایران فشریز آرگنائزیشن کے منصوبوں میں سے ایک 500 ٹن تلپیا کی پیداوار تھی۔

عبدالحی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ماحولیات ادارے کے جواز کیساتھ جنوبی خراسان، قم، سمنان اور یزد میں تلپیا کی پیداوار کے منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سمندری جانوروں کی فروخت اور برآمدات کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران ایران میں ٹراؤٹ انڈوں کے 40 فیصد کی فراہمی کی گئی۔

عبدالحی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ملک میں 300 ملین ٹراؤٹ انڈوں کی درآمدات کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹراؤٹ مچھلی کی پرورش کیلئے سالانہ 300 سے 400 ملین تک ٹراؤٹ انڈوں کی ضرورت ہے جن کے 40 فیصد کے حصے کو ملک کے اندر تیار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کو ٹراؤٹ مچھلی کی پیداور میں دنیا کی پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =