ایرانی کسان نے پاکستان، ترکی اور عراق کو 500 ٹن کھجور کی برآمدات کیں

زاہدان، ارنا- ایرانی جنوبی علاقے ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے کسان "نیک محمد تمندانی" نے پاکستان، ترکی اور عراق کو 500 ٹن سے زیادہ کھجور کی برآمدات کیں۔

اس کسان کے پاس 40 ایکڑ کے اراضی پر پھیلے ہوئے کھجوروں کے درخت ہیں جن سے وہ سالانہ 2 ہزار ٹن کھجور کی پیداوار کرکے انہیں مارکیٹ میں روانہ کیا جاتاہے۔

فی الحال، اس مثالی کسان کے گرو میں ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے 100 مرد اور خواتین کھجور کی کٹائی اور پیکنگ میں کام کر رہے ہیں۔

ایرانشہر میں مختلف 50 قسم کے کھجور کی پیداوار کی صلاحیت ہے اور اسے مختلف قسم کے کھجوروں کی پیداوار میں خاصی پوزیشن حاصل ہے۔

اس علاقے میں 5 ہزار 150 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر پھیلے ہوئے کھجوروں کے درخت ہیں جن سے سالانہ 25 ہزار ٹن کھجور پیداوار اور مارکیٹ میں روانہ کیے جاتے ہیں۔

کھجوروں کی کٹائی کے موقع پر ایرانشہر میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کیلئے روزگار کی فراہمی ہوجاتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =