عمان کیساتھ باہمی تعاون کی مضبوطی کے خواہاں ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

یہ بات "حسن روحانی" نے منگل کے روز ایران میں تعینات عمانی نئے سفیر "ابراہیم بن احمد بن محمد المعینی" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر نئے عمانی سفیر صدر روحانی کو اپنی اسناد تقرری پیش کی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون اچھی ہمسائیگی، اخوت اور قربت کی مبنی پر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مشترکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں بینکاری اور مالیاتی تعاون کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ مفادات کی مبنی پر مشترکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ ملیں گے۔
نئے عمانی سفیر نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی بالخصوص اقتصادی شعبوں میں تعلقات بڑھانے چاہتے ہیں۔
المعینی نے سلطنت عمان کی جانب سے تہران مقسط تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی مواقع موجود ہیں جس سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =