28 ستمبر، 2020 7:21 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84057968
0 Persons
ایران جیوتھرمل ممالک کے ورلڈ کلب کا ممبر ہوگا

اردبیل، ارنا- ایران، مشگین شہر جیوتھرمل پاور پلانٹ کے نفاذ سے جیوتھرمل ٹکنالوجی کے حامل نویں ملک کی حیثیت سے جیوتھرمل ممالک کے عالمی کلب میں شامل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارمشگین شہر کے گورنر جنرل "اکبر صمدی" نے آج بروز پیر کو مشگین شہر جیوتھرمل پاور پلانٹ کی بجلی کی ترسیل لائن کی تعمیر کے آغاز کے موقع پر ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشگین شہر جیوتھرمل پاور پلانٹ کے نفاذ کے پہلے مرحلے میں اس علاقے کے بجلی سپلائی نیٹ ورک میں پانچ میگا واٹ بجلی داخل ہوگا۔

صمدی نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے 100 ارب ریال کریڈٹ مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 11 تحقیقاتی کنویں 3200 میٹر کی گہرائی تک کھودی گئیں ہیں اور ان میں سے 7 کو کام میں لایا گیا ہے جس میں ٹربائن لگانے اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

واضح رہے کہ مشگین شہر جیوتھرمل پاور پلانٹ 50 میگاواٹ کی گنجائش سے سبلان کی ڈھلوان پر تعمیر کیا جائے گا اور اب تک اس کی تعمیر کے لئے زرمبادلہ کے وسائل خرچ کرنے کے علاوہ 1،700 بلین ریال خرچ ہوچکے ہیں۔

اس پاور پلانٹ کی مکمل ہونے سے مشگین شہر میں گرین ہاؤس کاشت، مچھلی کے فارموں اور سیاحوں کی بستیوں جیسی دیگر متعلقہ ذیلی صنعتیں بھی تشکیل پائیں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =