سمیلیٹر بنانے اور تربیت دینے میں خود کفیل ہوگئے ہیں: ایرانی فضائیہ کے نائب سربراہ

تہران، ارنا- ایرانی فضائیہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ہم سمیلیٹر بنانے اور تربیت دینے میں خود کفیل ہوگئے ہیں اور فضائی شعبے کے بہت سے مصنوعات کی تعمیر اور مرمت کرنے کے اہل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جنرل "حمید واحدی" نے آج بروز پیر کو دفاع مقدس کے ہفتے کی مناسبت سے گفتکو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کی فتح کے بعد ہماری مسلح افواج کا پابندی فضائیہ سے شروع ہوئی اور تمام فوجی مشیروں نے ملک چھوڑ دیا اور پھر بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی رہنمائی اور ہمارے تکنیکی عملے کی جہادی کاوشوں اور ہمارے پائلٹوں کی بہادری سے ہم آٹھ سال تک اپنی وطن عزیز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

جنرل واحدی کا کہنا ہے کہ آج  ہم نے یاسین ٹریننگ جیٹ اور کوثر لڑاکا طیارے  جو دنیا کے جدید ترین آلات سے لیس ہیں، کو تعمیر کرکے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمیلیٹر بنانے اور تربیت دینے میں خود کفیل ہوگئے ہیں اور فضائی شعبے کے  بہت مصنوعات کی تعمیر اور مرمت کرنے کے اہل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دو مشقوں میں استعمال ہونے والے تمام سازوسامان اور گولہ بارود جن میں ہوا سے ہوا میزائل، ہوا سے زمین تک مار کرنے والے میزائل، بم اور یو اے وی شامل ہیں کو اسلامی ایران کے نوجوانوں نے تعمیر اور اپ گریڈ کیے ہیں اور آج ایئر فورس، فوج میں یو اے وی ٹریننگ کا مرکز ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =