28 ستمبر، 2020 2:41 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84057711
0 Persons
ایران میں کرونا کی شرح اموات کی تازہ ترین رپورٹ

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ آج کی دوپہر تک مجموعی طور پر ملک میں 449 ہزار و 960 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ 376 ہزار و 531 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 25 ہزار و 779 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پوری دنیا میں اب تک 33 ملین سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے تقریبا ایک ملین سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =