اگر ٹرمپ ہماری شرائط کو قبول کرے انہیں جوہری معاہدے کے کمرے کے کسی کونے میں جگہ مل سکتا ہے

تہران، ارنا - - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ اگر ٹرمپ ہماری شرائط کو قبول کرے انہیں جوہری معاہدے کے کمرے کے کسی کونے میں جگہ مل سکتا ہے

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز  اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کو بین الاقوامی تعلقات کی نوعیت کا واضح اندازہ نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کا مشیر بھی جاننا نہیں چاہتے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اگر ٹرمپ ہماری شرائط کو تسلیم کرے انہیں جوہری معاہدے کے کمرے کے کسی کونے میں جگہ مل سکتا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "نہ کوئی بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی کوئی مذاکرات ہوں گے۔"

انہوں نے فوری فائر بندی، دشمنیوں کے خاتمے اور دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کو آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین بحران کا واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعہ کا پائیدار حل فوجی نہیں ہے۔" ایران اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کررہا ہے۔  

آذربائیجان اور ارمینیا کے مابین تنازعہ کے خاتمے کے لئے ایران کے عملی اقدام کے بارے میں خطیب زادہ نے کہاکہ ایران کے دونوں ممالک کے ساتھ بہت دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم دونوں فریقوں سے فوری طور پر دشمنی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

افغانستان میں امن مذاکرات کے بارے میں ، انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کا امن اور استحکام اور اس ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔" ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اپنے پڑوسیوں کے مابین خودمختار اور آزادانہ طور پر زندگی گزارے، اور ایران نے اس عرصے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کیا ہے۔

 واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی فورسز کے مابین اتوار کو ہونے والے تصادم میں دونوں جانب شہری اور فوجی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال ایک بچے کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2016 کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ان بدترین جھڑپوں سے خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

دونوں ممالک ایک متنازع سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =