ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان سے 98 ممالک کو 2 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات

تبریز، ارنا- گزشتہ سات سالوں کے دوران، ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان سے 98 ممالک کو 2 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مختلف مصنوعات کی برآمدات کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبے مشرقی آذربائیجان میں کان کنی، صنعت اور تجارتی امور کے سربراہ "حبیب امین زادہ" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی آذربائیجان کی اہم برآمدی مصنوعات میں قالین اور دستکاری، مٹھائیاں اور چاکلیٹ، شیشے اور شیشے کی مصنوعات، اسٹیل اور کاسٹ آئرن، پلاسٹک کے مواد سے بنا ہوا سامان، معدنیات اور پتھر، گری دار میوے، پیٹرو کیمیکل مصنوعات، مشینری اور مکینیکل سامان اور اجزا، چمڑے اور جوتے شامل ہیں۔

امین زادہ نے کہا کہ اس صوبے کی برآمدی مصنوعات کی سب سے اہم منزلیں عراق، ترکی، آذربائیجان، جارجیا، آرمینیا، افغانستان، پاکستان، بلغاریہ، چین اور اٹلی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =