27 ستمبر، 2020 3:28 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84056416
0 Persons
32 ملین ایرانی ڈیجیٹل گیم پلیئر ہیں

تہران، ارنا – ایرانی قومی کمپیوٹر گیمز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر تک گیمرز کی تعداد 32 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

سید صادق پژمان نے کہا کہ اس سروے کے نتائج کے مطابق ، ایرانی کھلاڑیوں کی کل تعداد 2017 میں 28 ملین سے بڑھ کر 2019 میں 32 ملین تک پہنچ گئی دوسرے الفاظ میں ، ایرانی سال 1398 میں 83 ملین کی آبادی میں سے 32 ملین افراد ڈیجیٹل گیمز میں شریک تھے۔ کل 32 ملین کھلاڑیوں میں سے 49 فیصد وہ ہیں جو روزانہ کھیلتے ہیں اور 65 فیصد آن لائن کیھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تفصیلات کے مطابق، موبائل اب بھی کیھلاڑیوں میں 92 فیصد دخول کے ساتھ ایران میں سب سے زیادہ مقبول گیمنگ پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ، کنسول پلیٹ فارم پلیئرز نے پی سی پلیٹ فارم کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 22 فیصد ایرانی کیھلاڑی کنسول پلیٹ فارم سے کھیلتے ہیں جبکہ یہ تعداد کمپیوٹر پلیٹ فارم کے لئے 20 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سروے میں ایک اور دلچسپ نکتہ خواتین کیھلاڑیوں کے حصہ میں اضافہ ہے۔ 2017 کے سروے میں ، ایرانی گیمنگ مارکیٹ میں خواتین کیھلاڑیوں کا حصہ 35 فیصد تھا  جو تازہ ترین سروے میں یہ حصہ 38 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔
ان کے مطابق ، اس سروے سے حاصل کردہ نتائج سے ایرانی کیھلاڑیوں کی اوسط عمر میں اضافے کا بھی اشارہ ملتا ہے تاکہ کیھلاڑیوں کی اوسط عمر 2017 میں 19 سال سے بڑھ کر 2019 میں 22 سال ہوگئی۔
ایرانی قومی کمپیوٹر گیمز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سروے کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ایرانی کیھلاڑی ایک دن میں اوسطا 93 منٹ کھیلتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =