ایرانی فنکار کو اطالوی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

دزفول، ارنا- ایرانی فنکار "سید مرتضی سبرقبا" کی بنائی گئی فلم A Simple Event کو اٹلی میں منعقدہ Job Film Days فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے ذرفول سے تعلق رکھنے والے فلم ساز سید مرتضی سبز قبا کی بنائی گئی فلم A Simple Event نے اٹلی کے فلم فیسٹیول میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی بنائی گئی 30 فلموں سے مقابلہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کے سب سے بہترین فلم کے ایوارڈ کو اپنے نام کرلیا۔

مشہور اطالوی فلمساز اور پامے ڈے آر کے فاتح "میمو کالوپریسی" جنہوں نے اس میلے کی جیوری کی صدارت کی تھی نے A Simple Event سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم کی سادگی سے مگن ہوں اور فلم کی یہ خصوصیت میرے لیئے اور فیسٹیول جیوری کے دیگر ممبروں کے لئے بہت قیمتی ہے۔

واضح رہے کہ A Simple Event کو رواں سال کے دوران امریکی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =