ایران اور اقوام متحدہ کا شامی بحران کے حل کیلئے سیاسی مشاورت پر زور

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے شامی امور نے شامی بحران کے حل پر سیاسی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "علی اصغر خاجی" اور "گیر۔ او۔ پترسون" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران شام کی تازہ ترین سیاسی تبدیلیوں کا جائزہ لے لیا۔

اس گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے شام کی آئین ساز کمیٹی سمیت سیاسی مذاکرات کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے شام کی قومی سالیمت اور خودمختاری کے فریم ورک کے اندر شامی مسئلے کے حل کیلئے سیاسی طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شامی امور نے آگست مہینے کے دوران بھی خاجی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین تبدیلیوں بشمول جینوا میں شام سے متعلق حالیہ منعقدہ اجلاس سے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون نے شامی بحران کے سیاسی حل کی حمایت پر زور دیتے ہوئے شامی آئین ساز کمیٹی سے متعلق باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زوردیا۔

در این اثنا پدرسون نے شامی آئین ساز کمیٹی کی کارکردگی سے متعلق ایرانی تعمیری کردار کو سراہا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 5 =