ذمہ دار ممالک کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی مدد کرنی ہوگی: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اسرائیلی ریاست اپنے دسیوں جوہری ہتھیاروں کے ساتھ امن اور سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور امریکہ کی حمایت سے مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک زون بننے سے روکتی ہے اسی لیے ذمہ دار ممالک کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی مدد کرنی ہوگی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ دن بین الاقوامی برادری کے لئے جوہری تخفیف اسلحے سے متعلق اپنی وعدوں کو یاد دلانے کا ایک موقع ہے۔

اس ٹویٹ میں آیا ہے کہ ہم ایک پرامن اور محفوظ دنیا جو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہوئے، پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے خطے میں سب سے بڑا خطرہ کی حیثیت سے صیہونی حکومت کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں بھی اسرائیلی ریاست اپنے دسیوں جوہری ہتھیاروں کے ساتھ امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور امریکہ کی حمایت سے مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک زون بننے سے روکتی ہے اسی لیے ذمہ دار ممالک کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی مدد کرنی ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =