ایران کا انسانی حقوق کونسل میں یورپی یونین کے بیان پر ردعمل

تہران۔ ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کونسل میں یورپی یونین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کونسل میں ایک مشترکہ بیان پیش کرنے کیلیے یورپی یونین کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے انسانی حقوق کونسل میں یورپی یونین کے مشترکہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایک منتخب اور بے بنیاد نقطہ نظر کے ساتھ اس بیان کو بیکار اور ناقابل اعتماد سمجھا اور  کہا کہ یہ بیان انسانی حقوق کے فروغ کے نقطہ نظر کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوغلی پالیسی( ڈبل اسٹینڈرڈ ) ہے جس سے ان کے انسانی حقوق سے متعلق موقف کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے کل بروز جمعہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایک خود غرضانہ بیان جاری کرتے ہوئے ایران  پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بے بنیاد الزام عائد کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =