ایران  اور روس کے صدو ر باہمی تعاون کے فروغ کا جائزہ کریں گے

ماسکو، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور روس کے صدور دونوں ممالک کے مابین معاہدوں پر عمل درآمد اور باہمی تعاون کی ترقی پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہیں۔

یہ بات محمد جواد ظریف جو روس کے دورے پر ہے، نے جمعرات کے روز اپنے روسی ہم منصب 'سرگئی لاوررف' کے ساتھ  ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران اور روس کے مابین اچھے تعلقات  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے شعبے میں اچھے تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج کی نشست میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل ، ویزا اور طلباء اور کاروباری افراد کی آمد و رفت کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں توانائی ، معیشت ، بینکاری اور ایران اور روس کے مابین مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے  اور روس اور چین نے اس عمل میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور ہم روس کے کردار کو سراہتے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ اگلے ماہ سلامتی کونسل کی عبوری صدارت سنبھالے گا ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکی غیر قانونی کوششوں کا مقابلہ جاری ہو گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =