ایران کی 7000 سالہ قدیم تہذیب ہر سیاح کو متوجہ کرتی ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سات ہزار سالہ قدیم ایرانی تہذیب ہر سیاح  کو مسحور کرتی ہے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو ملک بھر میں سیاحت اور کھیلوں کے منصوبوں کے افتتاحی موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں سیاحوں کو راغب کرنے کے  شعبے میں ہم 40 ملین سیاحوں سے بڑھ کر 8 ملین سیاحوں تک پہنچ چکے ہیں اگر اس سال کورونا نہ تھا تو ہمارے ہاں زیادہ سیاح تھے۔

روحانی نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کی تعمیر میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے لہذا امید ہے کہ کرونا کے خاتمے بعد آنے والے سالوں میں ہم ایران میں سیاحت کی ترقی دیکھیں گے۔

انہوں نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کھیلوں میں ایرانی خواتین کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی کھیلوں میں ایرانی خواتین کی فتوحات سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے خلاف پروپیگنڈا غلط ہے کیونکہ اسلام آزادی کا دین اور ایسا دین ہے جس میں سب اسلامی اخلاقیات کے دائرہ کار میں معاشرتی سرگرمی کرسکتے ہیں.

 ایرانی صدر نے کہا کہ خواتین حجاب کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں اور یہ ہمارے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ ہماری خواتین ہر جگہ مردوں کے شانہ بشانہ  ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =