کورونا کیخلاف جنگ میں یکطرفہ جبرآمیز اقدامات معاشی اور طبی دہشت گردی ہیں

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں یکطرفہ اقدامات معاشی اور طبی دہشت گردی ہیں۔

 یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز جمعرات باہمی تعاون اور اعتمادسازی کی تنظیم (CICA) کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاشی اداروں کے ساتھ ساتھ امیر ممالک سے بھی  سے کوویڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں اور خطوں کو ضروری مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ کوویڈ ۔19 جیسے بڑے چیلنج کے خلاف اجتماعی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

ظریف نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں یکطرفہ جبرآمیز اقدامات معاشی اور طبی دہشت گردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کا واحد راستہ جس سے ہماری قوموں کی صحت اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہے وہ ہے کہ مشترکہ حل تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کریں اور ایران اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کو سیکا میں شامل ہونے اور اس اجتماعی مشن میں اپنے تجربات کے تبادلے کے لئے تیار ہے۔

سیکا علاقائی کانفرنس کا موضوع باہمی تعامل اور اقدامات اور ایشیا میں اعتماد سازی کے حصول کے لئے حکمت عملی اور طریق کار ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =