22 ستمبر، 2020 5:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84050593
0 Persons
ایران میں زراعتی مصنوعات کی 1۔2 ارب ڈالر کی برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ زارعت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں سال کے پچھلے پانچ سالوں کے دوران، اس شعبے میں 3 ملین 56 ہزار ٹن مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 2 ارب 130 ملین ڈالر کی ہے۔

"علمیراد سرافرازی" نے کہا کہ گزشتہ 5 مہینوں کے دوران خوارک اور زراعت کی مصنوعات کو مختلف پڑوسی ملکوں سمیت جرمنی میں بھی برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے دیہی اور خانہ بدوش خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں صدراتی دفتر برائے خواتین و خاندانی امور کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ کام دواؤں کے پودوں کی ویلیو چین اور تعلیم اور فروغ کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 1979ء یعنی اسلامی انقلاب کے آغاز سے قبل زراعتی مصنوعات کی مجموعی پیداوار 36 ملین ٹن تھی لیکن اب اس میں قابل قدر اضافہ ہوکر 126 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

 ایران میں اسلامی انقلاب کے ابتدائی سالوں کے دوران باغبانی مصنوعات کی شرح وزن کے لحاظ سے 4۔3 ملین ٹن تھی جو اب 24 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =