ایران کی فعال سفارتکاری امریکی تنہائی کی بنیادی وجہ ہے: ایرانی عہدیدار

تہران - ارنا -  ایران کے صدراتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں فعال ایرانی سفارتکاری امریکی تنہائی کی اصل وجہ ہے۔

 یہ بات محمود واعظی نے پیر کے روز ایرانی اخبار'ایران' کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا وہ چہرہ، جو برسوں سے منافقت کے نقاب کے پیچھے جمہوریت اور بین الاقوامی قانون کی حمایت کا دعویٰ کرتا تھا، آج پہلے سے کہیں زیادہ ننگا ہوچکا ہے اور دنیا گواہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کے رہنماؤں منطق سے خالی ہاتھوں سے زبردستی اور غندہ گردی کے ساتھ دوسروں کو اپنے باتوں کو تسلیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو حقیقت میں یہ پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے امریکہ کے غنڈہ گردی کے انداز کے سامنے ملک کی حالیہ کامیابی کو نہ صرف حکومت کی فتح بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہمارے ملک کی عظیم قوم کی فتح قراردیتے ہوئے کہا کہحالیہ پیشرفتیں ہم سب کے لئے فتح ہیں ، اور اس اہم اور تاریخی موڑ پر ، ملک کے تمام سیاسی گروہوں اور عناصر کے درمیان اتحاد ، یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلاشبہ حالیہ کامیابی جو پابندیوں اور امریکہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے سامنے ہمارے پیارے لوگوں کی مزاحمت کا نتیجہ ہے ، یہ ملک ، عوام اور سیاسی گروہوں کے لئے باعث فخر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =