20 ستمبر، 2020 7:58 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84047844
0 Persons
ٹرمپ کو اپنا راستہ بدلنا ہوگا: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسے پہلے کہ امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ کے انتخابی نعرے کو مذاق اڑانے کے آلہ میں بدل دے تو امریکی صدر کو اپنا راستہ بدلنا ہوگا۔

"محمد جواد ظریف" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے پہلے کہ وزیر خارجہ مائیک پمپئو اس کے انتخابی نعرے ( امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں) کو مذاق اڑانے کے آلہ میں بدل دے، اپنا راستہ بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہی رہی ہے کہ ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کا از سر نو نفاذ نہیں کیا گیا ہے لیکن مسٹر "ہم نے جھوٹ بولا، ہم نے دھوکہ دیا، ہم نے چوری کی" ایک ایسی دنیا کو سزا دینے کی دھمکی دی ہے جو اس کے متوازی کائنات میں رہنے سے انکار کرتا ہے۔

ظریف نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں امریکی وزیر خارجہ کے ٹوئٹر پیغام پر تبصرہ کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کو "ہماری" پابندیاں قرار دے دیا تھا اور دوسرے ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پابندیوں کی پروا نہ کریں اور ان کی پیروی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میتھوومانیکس کے شکار لوگوں کیساتھ مسئلہ - وہ لوگ جو جھوٹ بولنے سے باز نہیں آسکتے ہیں - وہ یہ ہے کہ وہ عملی طور پر دھوکہ دہی کے جال میں گم ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جبکہ دنیا کے سارے ممالک کا اعتقاد کہ امریکہ، ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کی وجہ سے اسنیپ بیک میکنزم کا استعمال نہیں کرسکتا تو اس وقت امریکہ نے 20 ستمبر سے ایران کیخلاف پابندیوں کا از سر نو نفاذ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور دوسرے ملکوں کو بھی اس کی پیروی کرنے کی دہمکی دی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =