ورچوئل کراٹے کائی چیمپیئن شپ میں ایرانی کھیلاڑی نے 2 تمغے حاصل کرلیے

قشم، ارنا - قشم فری زون آرگنائزیشن کے اسپورٹس اینڈ یوتھ کے سربراہ نے کہاہے کہ ایرانی خاتون کھیلاڑی نے بھارت کے ورچوئل کراٹے کائی چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں 2 عالمی تمغے حاصل کرلیے۔

یہ بات جلیل حقگویان نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

ایرانی جنوبی جزیرے 'قشم' سے تعلق رکھنے والی خاتون پریا ایزدیاری نے بہارت میں ہونے والے ورچوئل کراٹے کائی چیمپیئن شپ کے پہلے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ اپنا نام کر لیا۔

اس ایرانی خاتون نے  2020 کےعالمی (WKT)مقابلوں میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

حقگویان نے مزید کہا کہ ان مقابلوں کا 30 اور 29 اگست کو منعقد کیا گیا جس میں ایران ، بھارت ، برازیل ، پاکستان ، سویڈن ، جاپان ، امریکہ ، جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش ، عراق ، نیپال اور سری لنکا سے 636 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ایران ان مقابلوں میں پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =