20 ستمبر، 2020 3:48 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84047536
0 Persons
امریکہ کو بے مثال تنہائی کا سامنا ہے: ایرانی سفیر

تہران، ارنا - برطانیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران مخالف پابندیوں کی واپسی کے ساتھ اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے اور امریکہ کو بے مثال تنہائی کا سامنا ہے۔

یہ بات حمید بعیدی نژاد نے اتوار کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی واپسی کے بارے میں لکھی۔
انہوں نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کی واپسی کے حوالے سے امریکہ کے حالیہ دعوے کے جواب میں لکھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کی واپسی کی مخالفت کی ہے۔

بعیدی نژاد نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی6 قراردادوں کی پابندیوں کی واپسی کے لئے امریکہ کی ابتدائی درخواست کے 30 دن بعد سلامتی کونسل نے بغیر کسی کارروائی کے امریکی درخواست سے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کو بے مثال تنہائی کا سامنا ہے اور جوہری معاہدے کے خلاف اپنی کی پالیسی میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق واشنگٹن کی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کر کے عالمی مخالفت کے باوجود یکطرفہ طور پر یہ دعوی کیا کہ ایرانی اسلحے پر پابندی سمیت اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں دوبارہ نافذ کردی جائے گئیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی سمیت پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کا دعوی کر رہا ے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حالیہ ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کے لیے امریکی مسودے کو مسترد کردیا ہے اور امریکہ کے بغیر صرف ڈومینیکن نے اس مسودے کے حق میں ووٹ دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =