20 ستمبر، 2020 3:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84047513
0 Persons
مشہد میں کھوپڑی پر آلات سماعت لگانے کی کامیاب سرجری

مشہد، ارنا- ایرانی شہر مشہد کے قائم (عج) اسپتال میں کھوپڑی پر آلات سماعت لگانے کی کامیاب سرجری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشہد میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے ماہر برائے کان، گلے اور ناک کے امور نے اس حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرجری پہلی بار کیلئے کی گئی ہے اور ایک 11 سالہ بچے جو جنم دین سے سماعت سے محروم تھے، کی کھوپڑی کی ہڈی پر آلات سماعت لگائی گئی۔

ڈاکٹر "محسن رجعتی" نے مزید کہا کہ اس سرجری میں آلات سماعت اس بچے کی کھوپڑی کی ہڈی کے یک حصے پر لگائی گئی اور صحتیاب ہونے کے بعد اس آلات سماعت کے ایک اور حصے کو اس کے سر کے ڈھانچے کے جلد پر لگایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماعت کے نظام میں کمزوری یا ترقیاتی پریشانیوں کے شکار مریضوں کے علاج کیلئے طرح طرح کی سماعت امداد کا استعمال کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =