ایران میں یوریشین یونین کی پہلی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد ہوگا

تہران،ارنا- ایران میں برآمدی صلاحیتوں کا تعارف، تجارتی لین دین کے حجم میں اضافے اور یوریشین یونین کے ممالک سے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے مقصد سے رواں سال کے آخر تک ایک بین الاقوامی نمائش کا انعقاد ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ایران میں بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد سے متعلق کمپنی کے سربراہ "بہمن حسین زادہ" نے ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوریشین یونین کی پہلی اقتصادی نمائش کا رکن ممالک کی فعال موجودگی سے جنوری میں دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی۔

حسین زادہ نے کہا کہ پیداواری اور صعنت کے شعبے میں ایران کی کچھ صلاحیتوں کا اچھی طرح سے تعارف نہیں کیا گیا ہے لہذا بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد سے اس حوالے سے ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوریشیا کی پہلی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد، صلاحیتوں کو اکٹھا کرنے اور متعارف کرنے، صنعتی اور تجارتی مسابقت کی صلاحیتوں کو بڑھانے، برانڈنگ اور یوریشین ممبر ممالک کے صنعتی اور معاشی کارکنوں کو ایرانی مصنوعات کا نام اور ساکھ متعارف کروانے کا ایک اچھا موقع ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =