ایران میں اسٹیل انگوٹس کی پیداوار 9۔6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے پانچ مہینے کے دوران 9 ملین اور 607 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس تیار کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایرانی مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن کے مطابق، گزشتہ سال کے پہلے پانچ مہینے کے دوران 8 ملین و 90 ہزار ٹن اسٹیل انگوٹس کو تیار کیا گیا ہے۔
کان کنی اور معدنی صنعتوں کے برآمدی اعداد وشمار کے مطابق 8 ملین اور 388 ہزار ٹن اسٹیل پیدا کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب اسٹیل تیار کرنے والے سب سے بڑے 67 ملکوں میں شامل ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ 6 سالوں کے دوران ایران میں اسٹیل تیار کرنے کی گنجائش 55 ملین ٹن پہنچ جائے گی اور اس شعبے میں ایران ساتویں پوزیشن کو اپنے نام کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =