17 ستمبر، 2020 6:34 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84043661
0 Persons
صہیونیوں کے حامیوں نے اپنے عوام کو دھوکہ دیا: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جن کی پہلی ترجیح اسرائیل ہے انھوں نے صرف ووٹ حاصل کے لئے نہ صرف ہمارے خطے کو تباہ کیا بلکہ اپنے ہی عوام سے بھی دھوکہ کیا۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر کہی۔
انہوں نے امریکی یہودی برادری کے رہنماؤں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اپنے داماد کو اسرائیل کے لئے غیر معمولی رہنما قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطی میں امریکی موجودگی صرف صہیونیوں کے لئے ہے۔
ظریف نے کہا کہ ٹرمپ کے ان الفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی ٹیکس کے سات کھرب ڈالر اور بہت سارے امریکیوں کی جانیں کیوں قربان کی گئیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ جن کی اولین ترجیح اسرائیل ہے انھوں نے نہ صرف ہمارے خطے کو تباہ کیا بلکہ اپنے عوام سے بھی ووٹ حاصل کرنے کے لئے دھوکہ دیا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے بدھ کے روز امریکی یہودی برادری کے رہنماؤں سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم کی درخواست پر جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کا بھی حوالہ دیا اور نومبر کے انتخابات میں مزید امریکی یہودیوں کو بھی ووٹ دینے کا مطالبہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =