17 ستمبر، 2020 6:24 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84043655
0 Persons
چین کا ایران کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں

بیجنگ، ارنا – نائب چینی وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ معاہدوں کے نفاذ، ہم آہنگی بڑھانے، مختلف جہتوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مستحکم ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بات "دنگ لی" نے بدھ کے روز چین میں تعینات ایرانی سفیر "محمد کشاورز زادہ" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مختلف عالمی میدان میں دونوں ممالک کی باہمی حمایت ایران اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کی علامت ہے۔
کشاورز زادہ نے بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف چین کے عالمی سطح پر اقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون اور باہمی مفادات کو مستحکم رکھنے، دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں فریقین نے چین  اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

  • ٹوکیو سے تہران تک

    ٹوکیو سے تہران تک

    تہران، 12 جون، ارنا – جاپان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی 40ویں کامیابی،دونوں…

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =