منعقدہ اس ورچوئل کانگریس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین، پروفیسرز اور اساتذہ شریک ہوں گے۔
صحت برائے امن کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹری ڈاکٹر "علیرضا صالحی" نے بدھ کے روز اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحت برائے امن کی اصل کانگریس کا ملکی اور غیر ملکی سائنسدانوں کی شرکت سے 11 اور 12 نومبر کو شہر شیراز میں انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کے موضوعات صحت برائے امن کیلئے غیرسرکاری تنظیموں کا نیٹ ورکنگ ، امن کیلئے صحت سے متعلق تنظیموں کا بین الاقوامی تعاون، امن، انسانی اقدار، طبی اخلاقیات اور امن کی ترقی میں حکومتوں اور قومی صحت کے نظام کا کردار، مشرق وسطی میں قیام امن، طبی تعلیم اور قیام امن اور صحت سے متعلق صحت کے پیشہ ور افراد کے کردار کا جائزہ لینا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ