16 ستمبر، 2020 3:52 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84042453
0 Persons
ایران افغان انٹرا ڈائیلاگ کی حمایت کرے گا

تہران، ارنا- افغانستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "بہادر امینیان" نے افغانستان کی اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت کے سربراہ "عبداللہ عبداللہ" سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز سے خوشی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں قیام امن اور استحکام کی حمایت کرے گا۔

 اس موقع پر افغانستان کی اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت کے سربراہ نے قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان  مذاکرات کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے افغان امن عمل سے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "محمد جواد ظریف" نے بھی کل بروز منگل کو افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام "حنیف اتمر" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغان امن عمل کی تازہ ترین صورتحال اور اس میں پڑوسی ممالک کے کردار سمیت باہمی دلچسبی امور بشمول دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون معاہدے پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے افغان انٹرا ڈائیلاگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان امن عمل میں ہر کسی طرح کی مدد پر تیار ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =