16 ستمبر، 2020 1:33 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84042205
0 Persons
جاگنے کا وقت آگیا ہے: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی سفیر کے قتل سے متعلق الزامات اور مغربی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جاگنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے منگل کی رات اپنے ٹوئٹر پیج پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ دائمی جھوٹ بولنے والے نے غلط انتباہی منصوبے کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو گمراہ کیا کہ داعش دہشتگردوں کے نمبر ایک دشمن کو قتل کرے۔
ظریف نے مزید کہا کہ اب وہ نئی جھوٹی انتباہ دے کر ٹرمپ کو تمام دلدلوں کی ماں میں دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر کے قتل پر مغربی میڈیا کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماخذ پولیٹیکو: امریکی عہدیدار۔ ٹرمپ ماخذ: اخباری رپورٹ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اب جاگنے کا وقت آگیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو نے دعوی کیا ہے کہ ایران اب بھی جنرل قاسم سلیمانی سے بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی میڈیا نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ تہران نے جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر لانا مارکس کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا تاکہ جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جاسکے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 4 =