ایران میں شیشے اور مٹی کے برتنوں کے میوزیم کے آن لائن دورے کی فراہمی

تہران، ارنا- ایران میں شیشے اور مٹی سے بنائے گئے برتنوں کے میوزم کے سربراہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے اس میوزیم کے آن لائن دورے کی فراہمی کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "حمید وکیل باشی" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کھلی جگہ کے بغیر ثقافتی مقامات کے دورے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے نجی شعبے کے تعاون سے میوزیم کے تعارف کیلئے ایک ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ اس میوزیم کے اشیاء، داخلی حصوں اور ہالوں کی ایک ہزار سے زیادہ تصاویر ورچوئل سائٹ میں موجود ہیں۔

وکیل باشی کا کہنا ہے کہ دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ فراہم کی گئی ہے کہ ہالوں میں ٹول بار اور سہ جہتی تحریک کیساتھ ، وہ کسی بھی مطلوبہ شے پر رُک سکتے ہیں اور اس کی تفصیلی معلومات پڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میوزیم کی ورچوئل سائٹ سہ ماہی مدت میں مکمل ہوچکی ہے اور چھتیوں کے دوران تہران کے ثقافتی پرکشش مقامات میں دلچسبی رکھنے والے افراد کے تعارف کا بہترین طریقہ ہوسکتا ہے۔

شیشے اور مٹی کے برتنوں کے میوزیم میں دلچسبی رکھنے والے افراد مندرجہ ایڈریس http://Myvirtualland.ir/other/abgineh/index.html کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =