ایرانی شاعروں "شمس" اور "رومی" پر چھٹی کانفرنس کا 28 ستمبر کو انعقاد ہوگا

ارومیہ، ارنا- ایرانی نامور شاعروں شمس اور رومی پر چھٹی کانفرنس کا کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر 28 ستمبر کو شہر اورمیہ میں محدود پیمانے پر انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی نامور شاعروں شمس اور رومی کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا "شمس تبریزی" مقبرے کے منتظیمن ادارے اور حکمت و فلسفہ کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام میں  28 ستمبر کو صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر خوی میں انعقاد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے شمس تبریزی مقبرے کے منتظیمن ادارے کے سربراہ "رضا جعفرپور" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا 29 اور 30 ستمبر کو بھی آن لائن طور پر منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منعقدہ اس وبینار میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین اور اساتذہ تقریر کریں گے۔

جعفرپور نے کہا کہ 56 مضامین اور سائنسی اور تحقیقی لیکچر کا متن کانگریس کے سائنسی سیکرٹریٹ کو بھیجا گیا ہے اور مضامین کے فیصلے کے نتائج جلد ہی شائع کیے جائیں گے۔

شمس اور رومی کے صوفیانہ نظریات کے مابین مماثلت اور اختلافات، شمس اور رومی کے نظریات کو بین السطور نقطہ نظر اور ادبی تنقید کے ساتھ دوبارہ پڑھنا، منقب کے خطوط میں شمس کے مضامین کا مطالعہ اور شمس کا مؤقف، مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی سوچ پر شمس اور رومی کے نظریات، شمس کے مضامین کا اثر فارسی اور ترکی ادب پر، شمس کے مضامین میں داستانی نقطہ نظر اور ان کے بعد کے طریقوں پر شمس اور رومی کے اثر و رسوخ اس کانفرنس کے محور ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =