15 ستمبر، 2020 3:26 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84040072
0 Persons
ایران کی ٹراؤٹ مچھلی کی پیداوار میں پہلی پوزیشن

تہران، ارنا ۔  ایران کی فیشرز اتھارٹی کے سربراہ  نے کہا ہے کہ ایران دنیا میں سالمن مچھلی کی پیداور کے پہلے نمبر پر ہے۔

 یہ بات نبی اللہ خون میرزایی نے آج بروز منگل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن اینڈ فوڈ انڈسٹری کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والی تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران دنیا مین سالمن مچھلی کی پیداوار میں پہلے نمبر، کارپ carp مچھلی کی تیاری میں پانچواں نمبر اور کیویار کی پیداوار میں دوسرے نمبر اور سٹرجن مچھلیوں کی گوشت کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں مچھلی اور آبی جانوروں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، لہذا اب ایران کیکڑے کی پیداوار میں دنیا میں تقریبا دسواں نمبر ، بحر ہند میں ماہی گیری میں دنیا کے دوسرے نمبر اور اس خطے میں پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔

انہون نے کہا کہ  انقلاب کے آغاز میں ایران میں سمندری آبی جانوروں کی پیداوار تقریبا 32 ہزار ٹن تھی لیکن پچھلے سال ایران میں آبی جانوروں کی پیداوار کی شرح 1 ملین اور 280 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی تھی۔

خون میرزایی نے کہا کہ اس سال ، ایران میں آبی جانوروں کی پیداوار کی شرح ایک ملین اور 370 ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی اور 1400 میں یہ ایک ملین اور 500 ہزار ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =