قائد انقلاب کی جانب سے دس لاکھ جنگی تجربہ کاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تہران، ارنا - اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہفتے دفاع مقدس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں 10 لاکھ جنگی تجربہ کاروں اور مقدسات کے محافظوں کو اعزاز دیں گے۔

یہ بات ایران کے مقدس دفاع کے اقدار اور آثار کے تحفظ کی فاؤنڈیشن کے سربراہ جنرل بہمن کارگر نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوںنے کہا کہ یہ تقریب 21 ستمبر کو ہفتے دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ ایرانی قائد ایک ویڈیو کانفرنس میں 21 ستمبر کو ہفتے دفاع مقدس کے آغاز کے ساتھ ایک ہی وقت میں ایک ملین جنگی تجربہ کاروں اور مقدسات کے محافظوں کو اعزاز پیش کریں گے، اور ہم اس تقریب میں بھی ان کے بیانات اور ہدایات سے فائدہ اٹھائیں گے.

انہوں نے ہفتے دفاع  مقدس کے پروگراموں کے بارے میں کہا کہ اس سال تہران اور بندر عباس میں پریڈ کا انعقاد نہیں کیا جائے گا ، لیکن آٹھ صوبوں میں اس سے متعلقہ آٹھ دفاعی میوزیم کا افتتاح کیا جائے گا۔

ایران میں ہفتے دفاع  مقدس ہر سال ان افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے جنھوں نے 1980-88 میں عراقی مسلط کردہ جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 5 =