14 ستمبر، 2020 4:09 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84038767
0 Persons
ایرانی محکمہ خارجہ میں جرمن سفیر کی طلبی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم جرمن سفارتخانہ کے ٹوئٹر اکاونٹ میں شائع شدہ پیغامات کے پیش نظر ایرانی محکمہ خارجہ نے آج بروز پیر کو جرمن سفیر کا طلب کرلیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ میں تعنیات ڈائریکٹر برائے یورپی امور نے تہران میں قائم جرمن سفارتخانہ کے غیر پشہ ورانہ اقدامات کو ایران کے اندرونی معاملت میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین، ضوابط اور عدالتی طریقہ کار میں مداخلت کسی بھی طرح قابل قبول اور قابل برداشت نہیں ہے اور جرمن سفارتخانہ سے توقع کی جاتی ہے کہ  وہ اپنے سفارتی فرائض کی حدود کو تسلیم کرے اور ان سے آگے نہ بڑھے۔

اس موقع پر جرمن سفیر نے ایرانی حکام کے احتتاج کے پیغام کو اپنے ملک کے حکام تک بھیجنے کا وعدہ دیا۔

واضح رہے کہ  تہران میں قائم جرمن سفارتخانہ نے گزشتہ روز کے دوران، اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں ایران میں ایک عدالتی حکم کے نفاذ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرلیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =