جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے متعلق ایران سے اتفاق کیا گیا ہے: گروسی

لندن، ارنا- عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے متعلق اتفاق کیا گیا ہے اور اس باہمی مقاہمت سے دونوں فریقین کے درمیان تعلقات کی توسیع اور باہمی اعتماد کو بڑھایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "رافائل گروسی" نے آج بروز پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بورڈ  آف گورنرز کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میہنے کے دوران، اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی حکام سے ملک میں دو مقامات تک رسائی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

گروسی نے کہا کہ عالمی ایٹمی ایجنسی نے ایڈیشنل پروٹوکول کے مطابق ان مقامات میں سے ایک تک رسائی حاصل کرلی اور انسپکٹرز نے ماحول کا نمونہ پیش کیا جو بعد میں بعد معائنہ کیا جائے گا اور رواں مہینے کے دوران دوسری جگہ میں رسائی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے معاہدے کے تحت ایران جوہری سرگرمیوں کی چانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالی جوہری توانایی ادارے کے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں دونوں مذکورہ مقامات پر رسائی حاصل کیا گیا ہے۔

جوہری ادارے نے گزشتہ مہینے کے دوران ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کے اعلان کردہ جوہری تنصیبات کا بے مثال معائنہ کر رہا ہے اور ان جگہوں کے معائنہ کرنے پر زور دیا ہے جہاں 2000ء کے ابتدا میں ایٹمی مواد پر چھوٹی پیمانے پر تحقیق کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی نے رافائل گروسی کے حالیہ دو روزہ دورہ ایران کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور اسلامی جمہوریہ ایران نے 16 جنوری 2016 سے عارضی طور پر ایران میں نافذ کردہ جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے معاہدے اور ایڈیشنل پروٹوکول کے مکمل نفاذ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گہری دوطرفہ مشاورت کے بعد ایران اور آئی اے ای اے سلامتی کے نفاذ کے سلسلے میں آئی اے ای اے کی طرف سے نشاندہی کی گئی معاملات کو نیک نیتی سے حل کرنے کیلئے اتفاق کیا گیا۔

 اسی سلسلے میں ایران، رضاکارانہ طور عالمی جوہری ادارے کے دو متعین کردہ مقامات تک رسائی کی فراہمی کرنے کے علاوہ  مسائل کو حل کرنے کے لئے جوہری ادارے کی سرگرمیوں میں آسانی لائے گا اور اس حوالے سے تاریخ بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =