ایرانی فلم کوجاپانی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا – ایرانی شارٹ فلم "Driving Lessons"کو جاپان میں 25 ویں بین الاقوامی فلم میلے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

خاتون ایرانی فلم ساز' مرضیہ ریاحی' کی ہدایتکاری میں چلنے والی فلم 'Driving Lessons'  نے جاپان کے صوبے ایچی میں 25 ویں بین الاقوامی خواتین فلم فیسٹیول کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ Driving Lessons کو اب تک 60 سے زائد بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس فلم نے اب تک 10 بین الاقوامی ایوارڈز کو اپنے نام کرلیا ہے۔

خاتون ایرانی اداکارہ "لیندا کیانی" اور "ساناز مصباح" سمیت اداکار "سالار خمسہ" اس فلم میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

جاپان کے صوبے ایچی میں 25 ویں بین الاقوامی خواتین فلم فیسٹیول 3 سے 6 ستمبر منعقد ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 5 =