عالمی طب برادری کا انسانی فرض ہے کہ وہ ایران پر ادویات کی پابندیاں کا خاتمہ کرے

مشہد، ارنا - مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نے کہا کہ عالمی طبی برادری کا انسانی فرض ہے کہ وہ ایران پرعائد ادویات کی پابندیوں کا خاتمہ کرے اور ان جابرانہ پابندیوں کو جلد از جلد ختم کیا جانا چاہئے۔

 یہ بات ڈاکٹر محمد حسین بحرینی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
 انہوںنے کہاکہ ایران پرعائد ادویات کی پابندیوں کا خاتمہ کرنا عالمی طبی برادری کا انسانی فرض ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں کے خاتمے کے عالمی مطالبہ کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کو ایرانی وزیر صحت کے خط کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران میں طبی سامان اور ادویات کا فقدان عوام کی صحت کو خطرے میں ڈالے گا۔

بحرینی نے کہا کہ امریکی حکومت کو بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر ایرانی منشیات اور طبی سامان پر عائد کی جانے والی پابندیاں کو خاتمہ کرنا ہوگا اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ایرانی عوام کی صحت کے لئے امریکی ظالمانہ پابندیوں کو اٹھانے کی کوشش کرے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر صحت نے حالیہ دنوں میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسیوس کو بھیجنے والے ایک خط کہا کہ اب کرونا سے متاثرہ افراد کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والی یکطرفہ امریکی پابندیاں کو خاتمہ دینے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے اس خط میں ان سے اپیل کی کہ ناجائز اور یکطرفہ امریکی پابندیوں جو ایران اور دیگر ممالک کے عوام کی تکلیف اور موت کا سبب بنی ہیں اور عالمی صحت اور صحت کی سلامتی کے لئے اس کے منفی نتائج ہیں، کے خاتمے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =