انٹرنیٹ کی پانچویں نسل کیساتھ سمارٹ ایران کی طرف گامزن

تہران، ارنا- ایران میں فائیو جی نیٹ ورک کے آغاز سے سمارٹ ایران کی طرف ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔

ایرانی محکمہ برائے انفارمیشن ور ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام میں ایران میں فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کیا گیا ہے جس کو ابھی صرف کچھ ممالک میں قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایرانی وزیر برائے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی نے شائع شدہ سمارٹ ایران کی آٹھویں ویڈیو میں فائیو جی نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات کی فراہمی کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں موبائل فون کی پانچویں نسل کو لانچ اور تیار کرنے سے بہت زیادہ بینڈوتھ کی فراہمی، رسائی مواصلات میں تاخیر کو کم کرنے، تیز رفتار اور نئی ٹیکنالوجیز تک رسائی کی مزید سپلائی کے امکان کی فراہمی ہوگی۔

محمد جواد آذری جہرمی کا کہنا ہے کہ پانچویں نسل کا موبائل فون ڈیٹا منتقل کرنے میں تاخیر کو صفر تک کم کرنے کے قابل ہے؛ فائیو جی نیٹ ورکس آج کے نیٹ ورکس سے 100 گنا زیادہ ٹریفک کا انتظام کرتا ہے اور فور جی سے 10 گنا زیادہ تیز ہے؛ یقینا سپیڈ پیرامیٹر مواصلات کی پانچویں نسل کی صرف ایک خصوصیت ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سمارٹ ایران کی کانفرس کا گزشتہ سال کے دوران روس، ترکی، آذربائیجان کے وزرا برائے انفارمیشن اور ٹیکنالوجی سے آغاز کیا گیا۔

سمارٹ ایران ایک ایسا ملک ہے جس میں تخلیقی افرادی قوت موجود ہے جو چیلنجوں کو بدعت کے مواقع کے طور پر دیکھتی ہیں؛ اسمارٹ ایران ایک ایسا ملک ہے جہاں اسٹارٹ اپ کو سپورٹ کرنے کیلئے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی معمول بن گیا ہے۔

سمارٹ ایران کا مطلب اسمارٹ گورننس ہے جس کا مطلب ہے بدعنوانی کے خلاف جنگ اور انتظامی خدمات میں شفاف طریقہ کار پیدا کرنا اور ہر ایرانی کے موبائل فون پر ہر قسم کی عوامی خدمات کی دستیابی؛ سمارٹ ایران کا مطلب ہے ایران دنیا سے جڑا ہوا ہے لیکن تکنیکی تسلط سے لیس ہے؛ سمارٹ ایران آج اور کل کے لئے روشن مستقبل لاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =