ایرانی دستاویزی فلم کی آسـٹریلیوی میلے میں اعلی کارکردگی

زنجان، ارنا- ایرانی ہدایتکار "بہزاد علوی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم "رحمت توری" کو آسٹریلیا میں منعقدہ مسلمانوں کے فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس فلم کو زنجان آرٹس تنظیم کے زیر اہتمام اور بہزاد علوی کی ہدایتکاری میں بنایا گیا ہے اور یہ 100 سیکنڈ کے دورانیہ پر مشتمل ایک دستاویزی فلم ہے۔

"رحمت توری" فلم ماحولیات سے متعلق ایک فلم ہے جس کو 2016ء میں بنایا گیا ہے؛ اس فلم "رحمت توری" نامی ایک ماہی گیر کی زندگی پر مبنی ہے جس کو ماہی گیری کرتے وقت خاص شکار نصیب ہوتا ہے۔

 اس دستاویزی فلم کو اس سے پہلے سوئڈن میں منعقدہ اسٹاک ہوم میلے سمیت دسمبر 2020 میں آسٹریلیا کے آئی ایس اف اف میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس دستاویزی فلم کی شوٹنگ "احمد میرہاشمی" اور "جبار اوجاقلو" نے کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =