ہیگ کی عالمی عدالت میں امریکہ کیخلاف ایران کی شکایت جاری ہے

تہران، ارنا - بین الاقوامی عدالت انصاف نے  اعلان کردیا کہ مودت معاہدے کی خلاف ورزی پر امریکہ کیخلاف ایران کی شکایت اور اس شکایت کےساتھ واشنگٹن کی ابتدائی مخالفت کل (پیر ، 14 ستمبر) جائزہ لیا جائے گا۔

امریکی پابندیوں کی تجدید کے بعد ، ایران نے 1955 کے دو طرفہ مودت معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لئے ہیگ عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

عالمی ہیگ عدالت جو اقوام متحدہ کا عدالتی رکن ہے، نے 3 اکتوبر 2018 کو امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی شکایت پر غور کرنے کے کئی ہفتوں کے بعد ، ایران کی کچھ درخواستوں کی منظوری اورحتمی فیصلے کے نفاذ تک، دوا سازی، طبی سامان، خوراک اور ہوابازی کے شعبوں میں واشنگٹن کی پابندیوں کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا اور عدالت کی رائے قابل نفاذ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کردیا کہ عالمی ہیگ عدالت کے فیصلے کے بعد مودت معاہدے کی منسوخی کا اعلان کرے گی۔ مودت معاہدے کے آرٹیکل 23 کے پیراگراف 3 کے مطابق ، کوئی بھی فریق ایک سالہ تحریری نوٹس کے ساتھ اس معاہدے کو ختم کرسکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =