13 ستمبر، 2020 10:35 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84036924
0 Persons
اسٹیل کی برآمدات 1.7 ملین ٹن سے تجاوز کر گئیں

تہران، ارنا - رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ملک میں اسٹیل کی برآمدات کی شرح 1 ملین اور 786 ہزار اور 611 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔اس تعداد میں اگست کا حصہ 28 فیصد سے زیادہ ہے۔

ارنا کے مطابق گزشتہ مہینے میں ملک میں اسٹیل کی برآمدات کی شرح 507 ہزار اور 320ٹن تھی۔

گزشتہ 5 مہینوں کے دوران اسٹیل کی برآمدات 1.7ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس عرصے میں اسٹیل کی سب سے زیادہ برآمدات خوزستان سے متعلق ہیں جس کی شرح 607 ہزار اور 132 ٹن ہے جبکہ مذکورہ عرصے میں ذوب آہن اصفہان اور فولاد مبارکہ کی کمپنیوں سے اسٹیل کی برآمدات بالترتیب374514 ٹن اور 146639 ٹن تھے۔

اس کے علاوہ اگست کی برآمدات 507،320 ٹن تھی جو خوزستان 202،625 ٹن برآمدات کے ساتھ پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے 16 فیصد زیادہ ہے اور برآمدات کا تقریبا 40 فیصد اس کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ اگست میں ذوب آہن کمپنی نے 91,515ٹن کے ساتھ اور فولاد کاوہ جنوب کی کمپنی نے 76،400 ٹن کے ساتھ خوزستان کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر کو حاصل کیا ہے۔   

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =